برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے لندن میں واقع سفارت خانے نے برطانیہ میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ برطانوی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا کر ‘شدید’ کر دیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کے روز جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی مقامات پر خاص طور پر چوکنا رہیں اور اسکولوں، گرجا گھروں، سیاحتی مقامات اور ٹرانسپورٹ مراکز سے دور رہیں۔ ہدایت میں یہ بھی کہا گیا کہ شہری اپنے سفر کے اوقات اور راستوں میں تبدیلی کرتے رہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت غیر متوقع رہے اور خطرات کم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: طالبان کو ایک اور جھٹکا، برطانیہ کے مسترد افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے افغان حکومت سے رابطے

برطانوی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو نے بتایا ہے کہ جوائنٹ ٹیررازم اینالسس سینٹر کی سفارش پر خطرے کی سطح کو ‘سب اسٹینشل’ سے بڑھا کر ‘شدید’ کیا گیا ہے، جو انتباہ کی دوسری بلند ترین سطح ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے چھ ماہ کے دوران کسی ممکنہ حملے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

ایم آئی فائیو کے مطابق برطانیہ میں طویل عرصے سے دہشت گردی کے خطرات میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور حالیہ اضافہ صرف ایک واقعے کا نتیجہ نہیں بلکہ مجموعی صورتحال کا حصہ ہے۔ تاہم ادارے نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے تناظر میں یہ خطرات مزید بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر یہودی اور اسرائیلی افراد اور اداروں کو نشانہ بنانے کے خدشات کے ساتھ۔

یہ بھی پڑھیے: جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

حالیہ دنوں میں لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں دو یہودی افراد پر چاقو حملہ بھی رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ فِنچلے ریفارم سیناگوگ اور ہارو کے کینٹن یونائیٹڈ سیناگوگ کو بھی حالیہ ہفتوں میں نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سفارت خانے نے اس سے قبل بھی امریکی اور یہودی اداروں کو درپیش خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کیا تھا، اور شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘