علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عراق کے نو منتخب وزیراعظم علی الزیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر ملک عراق کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان نئی عراقی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق نے 40 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، ترکیہ کا 24 سالہ انتظار ختم

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور عراق مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز