لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، چھتوں کا کرایہ 10 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیے چھتیں کرائے پر حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اندرون شہر میں چھتوں کا کرایہ 10 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

شہریوں کے مطابق جو چھتیں وہ صرف 2 دن کے تہوار کے لیے لینا چاہتے ہیں، ان کا کرایہ بھی لاکھوں روپے مانگا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت ایک تہوار ہے اور اسے منایا جانا چاہیے۔ تفصیلات عارف ملک کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp