اسپین کے ٹینس پلیئر کارلوس الکاراز نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار آسٹریلین اوپن جیت لیا

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز گارفیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام

 میچ کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں نے محتاط کھیل پیش کیا، تاہم ابتدائی بریک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد جوکووچ نے پہلے سیٹ میں واضح برتری حاصل کر لی اور 33 منٹ میں سیٹ اپنے نام کیا۔

دوسرے سیٹ میں الکاراز نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کھیل کا رخ بدل دیا، رفتار تیز کی اور دباؤ جوکووچ پر منتقل کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں دونوں کے درمیان شاندار دیکھنے کو ملیں، مگر الکاراز زیادہ پراعتماد دکھائی دیے اور سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔

چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے بھرپور مزاحمت کی اور کئی بریک پوائنٹس بچا کر مقابلے میں رہنے کی کوشش کی، تاہم الکاراز نے مستقل دباؤ برقرار رکھا اور فیصلہ کن گیم میں کامیابی حاصل کر کے میچ ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین اوپن میں کامیابی، جنک سنر 3 گرینڈ سلیم حاصل کرنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے

اس فتح کے ساتھ الکاراز نے پہلی بار آسٹریلیا میں گرینڈ سلام جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی برقرار رکھی، جبکہ یانک سینر دوسرے اور نواک جوکووچ تیسرے نمبر پر آگئے۔

میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی، جسے ٹینس کی دنیا میں قیادت کی منتقلی کا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

الکاراز نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے بے حد اہم ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلسل محنت رنگ لاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گرینڈ سلام جیتنا مشکل ہوتا ہے، اسی لیے وہ ہر کامیابی سے بھرپور لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اسکوائش اوپن چیمپیئن شپ جیت لی

دوسری جانب نواک جوکووچ نے شکست کے باوجود شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آئندہ برس آسٹریلین اوپن میں واپسی ہو گی یا نہیں، تاہم آسٹریلیا میں گزارا گیا وقت ان کے کیریئر کا یادگار حصہ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم