بنگلہ دیش: طالبعلم رہنما ناہید اسلام نے مخالف بی این پی امیدوار کی نامزدگی کیوں چیلنج کی؟

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سٹیزن پارٹی یعنی این سی پی کے امیدوار ناہید اسلام نے ڈھاکہ-11 کے حلقے میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے نامزد امیدوار کی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

جولائی طلبا احتجاج کی قیادت کرنیوالے ناہید اسلام کی جانب سے یہ درخواست پیر کے روز ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس کی سماعت رواں ہفتے متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: اے بی پارٹی نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا

ان کے وکیل زاہد الاسلام موسیٰ کے مطابق، بی این پی کے نامزد امیداوار ایم اے قیوم نے مبینہ طور پر وانواتو کی شہریت حاصل کر رکھی ہے، جس کا انہوں نے اپنے انتخابی حلف نامے میں انکشاف نہیں کیا۔

وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کے آئین کے تحت دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی فرد پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہوتا۔

رِٹ پٹیشن میں عدالت سے ہدایت جاری کرنے اور ریٹرننگ افسر کے اس فیصلے پر حکمِ امتناع دینے کی استدعا کی گئی ہے، جس کے تحت ایم اے قیوم کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے آئندہ عام انتخابات قریب، کس سیاسی جماعت کا پلڑا بھاری ہے؟

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے 3 جنوری کو ڈھاکہ کے علاقے سگن باغیچہ میں واقع ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں جانچ پڑتال کے بعد ایم اے قیوم کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔

ایم اے قیوم ڈھاکہ-11 سے بی این پی کے نامزد امیدوار ہیں اور پارٹی میں مائیکرو کریڈٹ امور کے سیکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ مقدمہ 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے عمل میں ایک نیا قانونی پہلو متعارف کراتا ہے، کیونکہ پولنگ سے قبل امیدواروں کی اہلیت پر جانچ پڑتال مزید سخت ہوتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟