پاکستان کا بائیکاٹ تشویشناک ہے، کرکٹ کو سیاست سے بچانے کے لیے سب کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ششی تھرور

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ سے پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ کرکٹ سے سیاست کو دور رکھنا چاہیے۔

ششی تھرور نے کہا، ‘یہ کافی شرمناک ہے کہ دونوں طرف سے کھیل کو اس طرح سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمن کو کولکتہ میں کھیلنے کے لیے معاہدے سے محروم نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔’

یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

تھرور کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے حد سے زیادہ ردعمل تھا، لیکن یہ بھی اسی کا عکس ہے اور پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ سارا معاملہ قابو سے باہر جا رہا ہے۔

کانگریسی رہنما نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں واقعی اس بات پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ جیسے کھیل، جو لوگوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، کے میدان میں ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ اس طرح مسائل پیدا ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا سے کھیلنے سے انکار، ’انڈیا سوائے ماتم کے کچھ نہیں کرسکتا‘

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ میں حقیقت میں سمجھتا ہوں کہ یہ متعلقہ فریقین کے لیے ایک کال ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر رابطہ قائم کریں، آئی سی سی اس کے لیے پلیٹ فارم ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی، تاہم یہ بھی فیصلہ کیا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اپنا طے شدہ میچ نہیں کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟