شادی پر لاکھوں روپے اور 21 تولہ سونے کا جہیز لینے پر معروف یوٹیوبر تنقید کی زد میں

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی یوٹیوبر ارون پانور اپنی شادی کی ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد تنازعے میں آ گئے ہیں۔ ویڈیوز میں انہیں تقریباً 71 لاکھ روپے نقد اور 21 تولہ سونا دیا جاتا دکھایا گیا جسے خاندان نے ’دان‘ یا تحائف کے طور پر پیش کیا۔

یہ ویڈیوز جو بظاہر 2025 کے آخر میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہیں جو وائرل ہو گئیں اور سوشل میڈیا صارفین غصے میں آ گئے۔ صارفین نے اس تبادلے کو جہیز کے مترادف قرار دیا ہے جو بھارت میں 1961 کے ڈاؤری پروہیبیشن ایکٹ کے تحت غیر قانونی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ارون پانور کے یوٹیوب چینل کے 24 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور ماہانہ آمدنی تقریباً 20 سے 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے جس پر ناقدین نے سوال کیا کہ اتنے بڑے تحائف لینے کی ضرورت کیا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل

صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر یہ رسمیں ’تحائف‘، ’دان‘ یا ثقافتی روایت کے نام پر چھپائی جاتی ہیں تاکہ سماجی داغ یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ قانون کے مطابق شادی کے سلسلے میں بڑے نقد تحائف یا قیمتی اشیاء جہیز کے زمرے میں آ سکتی ہیں اور اس کی مانگ یا قبولیت جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہے نے جہیز میں لاکھوں روپے لینے سے انکار کرکے باراتیوں کے دل جیت لیے

کئی لوگوں نے پانور کی بیوی کے لیے بھی تشویش ظاہر کی جو کہ ایک ماہر سرجن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ایسے لوگ اس عمل کی اجازت دیتے ہیں تو پھر باقی کے لیے کیا امید ہے؟ میں صرف دعا کرتا ہوں کہ انہیں بعد میں مزید ’تحائف‘ کے لیے اذیت نہ دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز