وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم تاثرات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ سیاست کسی سرکس سے کم نہیں، ترقی پیچھے رہ گئی، عطا تارڑ
میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت ضرورت پڑنے پر عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجے گی تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال بانی چیئرمین پی ٹی آئی رو بہ صحت ہیں۔
اگر عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا پڑا تو کیا حکومت بھیجنے کو تیارہے؟ صحافی کے سوال پر سنیے عطاء اللہ تارڑ کا جواب pic.twitter.com/2bNHrs3rE3
— WE News (@WENewsPk) February 2, 2026
ایک اور سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اب معاملات کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ہے اور توقع ہے کہ ان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں وفاق کی معاونت بھی کرے گی۔
اچھا ہے کہ سہیل آفریدی معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنا شروع ہوگئے ہیں اور یہ بھی اچھا ہے کہ انہوں نے کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، عطا اللہ تارڑ pic.twitter.com/Qyc56jcFvF
— WE News (@WENewsPk) February 2, 2026
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی خود چل کر وفاقی حکومت سے ملنتے آئے ہیں اور یہ بھی اچھا ہے کہ دوران ملاقات انہوں نے کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔














