سہیل آفریدی نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، رانا ثنااللہ نے میٹنگ کا احوال بتا دیا

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن رکوانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بلکہ دہشتگردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کی میٹنگ میں ماحول خوشگوار تھا، وزیراعلیٰ نے بات چیت میں وزیراعظم صاحب کہہ کر مخاطب کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پہلی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے گرمجوشی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خیرمقدم کیا، اور یاد دلایا کہ مبارکباد دی تھی اور میٹنگز میں آنے کا کہا تھا۔

رانا ثنااللہ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ آئندہ تمام میٹنگز میں شرکت کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ دہشتگردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آپریشن رکوانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

رانا ثنااللہ کے مطابق وزیراعظم نے امن و امان، دہشتگردی اور سی ٹی ڈی پر بات کی، جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب کا حوالہ بھی دیا۔

مشیر وزیراعظم کے مطابق شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو یاد دلایا کہ حلف اٹھانے کے بھی کوئی آئینی و قانونی تقاضے ہوتے ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے خلاف اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

رانا ثنااللہ کے مطابق وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا کوئی بھی حق روکنے کے حق میں نہیں ہوں، آپ کا جو حق بنتا ہے اس سے بڑھ کر دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں