بھارت کا انفراسٹرکچر اور دفاع پر ریکارڈ بجٹ کا اعلان

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے مالی سال 2026-27 کے لیے انفراسٹرکچر اور دفاع کے شعبوں میں ریکارڈ بجٹ مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے فون کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کا اعلان

بھارتی وزیر خزانہ نرملہ سیتارامن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت انفراسٹرکچر پر 133 ارب ڈالر جبکہ دفاع پر 85 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔

ان اعداد و شمار کے مطابق انفراسٹرکچر کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد اور دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

7 اسٹریٹجک شعبوں میں مینوفیکچرنگ بڑھانے کا فیصلہ

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت 7 اہم اسٹریٹجک شعبوں میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گی جن میں فارماسیوٹیکل، سیمی کنڈکٹرز، نایاب معدنی میگنیٹس، کیمیکلز، کیپیٹل گڈز، ٹیکسٹائل اور اسپورٹس گڈز شامل ہیں۔

نرملہ سیتارامن نے کہا کہ بھارت ترقی یافتہ بھارت (وکست بھارت) کی جانب پراعتماد قدم بڑھاتا رہے گا، جہاں ترقی اور شمولیت میں توازن رکھا جائے گا۔

ٹرمپ ٹیرف کے بعد پہلا بجٹ

یہ بجٹ ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس اگست میں روسی تیل کی خریداری پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے تھے۔ یہ امریکی پابندیوں کے بعد بھارت کا پہلا قومی بجٹ ہے۔

مودی کا ردعمل: تیسری بڑی معیشت بننے کا ہدف

بجٹ پیش کیے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت صرف تیز ترین ترقی کرتی معیشت بننے پر اکتفا نہیں کرنا چاہتا۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے خلاف سرگرم بی ایل اے کو اسرائیل اور بھارت کی حمایت حاصل، حقیقت آشکار

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ بجٹ مقامی صنعت اور خود انحصاری کو نئی رفتار دینے کا واضح روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔

دفاعی بجٹ میں اضافہ، خطے کی صورتحال کا اثر

دفاعی بجٹ میں اضافہ مئی 2026 میں پاکستان کے ساتھ 4 روزہ کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے جس دوران دونوں ممالک نے ڈرونز، میزائل اور توپ خانے کا استعمال کیا تھا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی بجٹ میں اضافے کو  غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارتی افواج کو نئے لڑاکا طیارے، ڈرونز، بحری جہاز، آبدوزیں اور دیگر اہم دفاعی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔

ہائی اسپیڈ ریل، نایاب معدنی راہداریوں اور اے آئی پر توجہ

بجٹ میں 7 ہائی اسپیڈ ریل کوریڈورز بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جو ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد، پونے اور چنئی جیسے بڑے معاشی مراکز کو آپس میں جوڑیں گے۔

اس کے علاوہ تامل ناڈو، کیرالہ، اوڈیشہ اور آندھرا پردیش میں نایاب معدنی راہداریوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مودی کی کس غلطی کی وجہ سے بھارت امریکا معاہدہ کھٹائی میں پڑا، امریکی وزیر تجارت نے بتادیا

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کو بھی حکومتی معاونت دی جائے گی جبکہ بھارت میں ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے عالمی سطح پر کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو سنہ 2047 تک ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف

اسپین کے فٹبال ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک

ویڈیو

اسپین کے فٹبال ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب