حکم سرکار کی پہنچ مت پوچھ‘، یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں‘

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے بٹن کو پریس کریں‘

یا

’یوٹیوب چینل بنایا ہے، سبسکرائب کریں اور دوستوں سے بھی شیئر کریں‘ کے واٹس ایپ میسیجز اور سوشل اسٹیٹس پاکستانیوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں رہے۔

اب یہ اتنے بڑھ گئے ہیں کہ بازاروں اور بس اسٹاپس پر لگے ’کشتوں کے اشتہارات‘ اور ’ظاہری و پوشیدہ کمزوریاں دور کرنے‘ کی پیشکش جتنی توجہ بھی نہیں پاتے۔

ایسے میں یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کا ایک قدرے منفرد حکم سامنے آیا تو ٹائم لائنز نے اسے بڑی دلچسپی سے وصول کیا۔

ٹوئٹر پر شیئر ہونے والے پولیس سے منسوب مراسلے میں افسران و ماتحت اہلکاروں کو یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریجنل پولیس افسر فیصل آباد کے پبلک ریلیشننگ افسر نبیل رضا کے دستخط سے جاری کردہ حکم نامے میں یوٹیوب چینل کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

’سبسکرائب پنجاب پولیس آفیشل یوٹیوب چینل‘ کے عنوان سے لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ’آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے ’پنجاب پولیس پاکستان آفیشل یوٹیوب چینل‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔

مراسلہ پر 24 مئی 2023 کی تاریخ درج ہے۔ اس کی اختتامی لائن کے مطابق ’ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ کے ماتحت ملازمت اس یوٹیوب چینل کو زیادہ سے زیادہ سبسکرائب کریں۔

سوشل میڈیا سے قبل کے دور کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی نے شکوہ کیا تھا ’حکم سرکار کی پہنچ مت پوچھ – اہل سرکار تک نہیں پہنچا ‘ البتہ پولیس کے اس مراسلے پر دیا گیا ردعمل بتایا ہے کہ اب ایسا نہیں ہے۔ ’حکم‘ صرف اہل سرکار ہی نہیں بلکہ عوام تک بھی پہنچ گیا ہے۔

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں سرکاری ادارے اور شخصیات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص فیس بک اور ٹوئٹر پر تو ایکٹو رہے ہیں۔ البتہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز پر اب تک بہت زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی۔

ماضی میں پنجاب پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر استعمال کرنے پر متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاتی رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ