لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف کی پاک بحریہ کے چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

راولپنڈی میں پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز میں لیبیا کے نائب کمانڈر ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر، نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی کے مسائل اور دفاعی و تربیتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر کی فضائیہ سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال

ملاقات کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کا پاک بحریہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں امن اور بحری سلامتی کے لیے ایک اہم قوت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید متنوع بنانے اور مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی سطح پر امن و استحکام اور تربیتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp