حکومت نے ایران و عراق لے جانے والے رجسٹرڈ زیارات گروپ آرگنائزرز کی تعداد میں بڑا اضافہ کردیا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں 86 نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جس کے بعد وزارت سے رجسٹرڈ زیارات گروپ آرگنائزرز کی تعداد 260 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام مجاز زیارات گروپ آرگنائزرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور یہ اقدام ایران اور عراق کے زیارات کے نظام کو مربوط کرنے کے حکومتی ویژن کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے متعلقہ سفارتخانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ صرف مجاز کمپنیوں کو ویزوں کا اجرا کیا جائے۔

مزید پڑھیے: ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات، پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے نئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے بھی کہا کہ وہ ایران اور عراق جانے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔

سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ کمپنیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایک جدید ڈیجیٹل نظام بھی لا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران اور عراق میں زیارات کے لیے نیا مربوط نظام لا رہے ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

وفاقی وزیر نے بروقت نظام کے اجرا پر وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ساجد چوہان اور شعبہ زیارات کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟