پی ایس ایل کے بین الاقوامی میڈیا حقوق فروخت، نیا ریکارڈ قائم

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اپنے 11ویں سیزن کے بین الاقوامی میڈیا حقوق کی کامیاب فروخت کا اعلان کیا ہے جو لیگ کی عالمی توسیع میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ اسٹیلینز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے ایک سالہ عالمی میڈیا حقوق (بھارت کے علاقے کے علاوہ) ولی ٹینکالوجی کو دیے گئے جو پی سی بی کے ریزرو پرائس سے سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی تھی۔

پچھلے سیزن کے مقابلے میں اس سودے کی قیمت میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پی ایس ایل کے بڑھتے ہوئے برانڈ ویلیو اور عالمی رسائی کی عکاسی کرتا ہے اور لیگ کو دنیا کے نمایاں ٹی 20 ٹورنامنٹس میں شمار کرتا ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی میڈیا حقوق کی فروخت کے نتیجے پر بہت خوش ہیں جس میں گزشتہ سائیکل کے مقابلے میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پی ایس ایل کے برانڈ، اس کے مقابلتی معیار اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مضبوط تصدیق ہے۔

مزید پڑھیے: لاہور قلندر کو بڑا جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل 11 کھیلنے سے معذرت کرلی

سلمان نصیر کہتے ہیں کہ یہ معاہدہ لیگ کی طویل المدتی تجارتی ترقی پر ہمارا اعتماد مضبوط کرتا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے ولی ٹیکنالوجیز کا شکریہ ادا کیا جس نے نئے دور میں بولی لگا کر ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ ’میڈ ان پاکستان‘ ٹیک پر یقین رکھنے والے ہر پاکستانی کی فتح ہے، محمد احسن طاہر

ولی ٹیکنالوجیز کے سی ای او محمد احسن طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ہر پاکستانی کے لیے فتح ہے جو ’میڈ ان پاکستان‘ ٹیکنالوجی پر یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پی ایس ایل کے سفر کی شروعات ہے اور بہت سے منصوبے ہیں جن کا شائقین بے صبری سے انتظار کریں گے۔

سنہ2016  میں آغاز کے بعد سے پی ایس ایل نے میڈیا حقوق، اسپانسرشپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں مسلسل تجارتی ترقی دکھائی ہے جس سے یہ پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے برانڈز میں شامل اور عالمی ٹی 20 منظرنامے کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل: حارث رؤف اور فخر زمان لاہور قلندرز کا حصہ نہیں رہے، شاہین آفریدی برقرار

پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ عالمی براڈکاسٹ کو مزید بہتر بنانے اور لیگ کی رسائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ دنیا بھر کے شائقین پی ایس ایل سے بے مثال انداز میں لطف اندوز ہوتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟