بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف بیان بازی پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر مشال یوسفزئی کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کے خلاف کسی بھی قسم کی نامناسب زبان قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان اور مشال یوسفزئی کے مابین بیانات کی جنگ کیسے شدت اختیار کر گئی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی کے بیانات پر اندرونی سطح پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور انہیں جلد شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا، جس کے تحت ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلافِ رائے کی گنجائش موجود ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا خاندان کے خلاف زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا، ایسے طرزِ عمل کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کے خلاف جملے کسے گا تو اس کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت میں اختلافات ہونا فطری بات ہے اور ہر سیاسی کارکن کو اختلاف کا حق حاصل ہے، مگر ذاتی حملے ناقابلِ قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشال یوسفزئی نادیہ صبوحی سے معافی مانگیں گی؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف بولنے والا شخص پارٹی کا حصہ نہیں رہے گا، اور اس معاملے پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں