’لاہور کے مناظر دیکھ کر بچپن یاد آگیا‘، بسنت کے موقع پر وسیم اکرم نے لوگوں سے کیا اپیل کی؟

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے محفوظ انتظامات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لاہور کی تصویریں دیکھی ہیں، شہر واقعی خوبصورت لگ رہا ہے۔ بسنت کے دنوں کی ایکسائٹمنٹ مجھے بچپن سے یاد ہے۔ اگرچہ میں اب کرکٹ کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم میں آگیا لیکن میں سوچ سکتا ہوں کہ لاہوری اور دیگر شہروں سے آنے والے مہمان اس فیسٹیول کے لیے کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد دوں گا کہ اتنا زبردست فیسٹیول اتنے محفوظ انتظامات کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر محفوظ یا غیر ضروری حرکتوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست  ہے کہ آپ اس موقع کو انجوائے کریں تاکہ ہر سال یہ فیسٹیول اسی طرح منایا جا سکے۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں لاہور جا کر بسنت منا سکوں لیکن میں ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جا رہا ہوں۔ تاہم میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس فیسٹیول کو بھرپور انجوائے کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں