سنگاپور: عمر رسیدہ خاتون کو جنگلی پرندوں سے ہمدردی مہنگی پڑگئی، بھاری جرمانہ عائد

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور کی ایک 71 سالہ خاتون کو جنگلی پرندوں کو بار بار دانہ ڈالنے کے جرم میں 3,200 سنگاپور ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پرندے کا سب سے بڑا مجسمہ کہاں نصب ہے؟

مقامی میڈیا کے مطابق سانموگمناتھن شاملا نامی خاتون نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت عائد 4 الزامات کا اعترافِ جرم کیا جبکہ اسی نوعیت کے مزید 5 واقعات کو بھی عدالت نے سزا سناتے وقت مدنظر رکھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ شاملا کو اس جرم پر سزا دی گئی ہو۔ گزشتہ برس مئی میں بھی انہیں اسی جرم اور پرندوں کو پکڑنے کی ایک کارروائی میں مداخلت کرنے پر 1,200 سنگاپور ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا۔

اس وقت انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گی تاہم محض ایک ماہ بعد انہوں نے دوبارہ پرندوں کو دانہ ڈالنا شروع کر دیا۔

استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد کے مطابق خاتون نے جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے دوران کم از کم 9 مواقع پر کبوتروں کو اناج اور روٹی کھلائی۔

عدالت میں دکھائی گئی ویڈیو فوٹیج میں انہیں ٹوا پایوہ میں اپنے فلیٹ کے قریب بڑی تعداد میں پرندوں کے جھرمٹ کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟

عدالت کو بتایا گیا کہ شاملا نے اپنے علاقے کے رکنِ پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے بھی ندامت کا اظہار کیا مگر اس کے صرف 3 دن بعد ہی وہ دوبارہ پرندوں کو دانہ ڈالتی پکڑی گئیں۔ استغاثہ نے ان کے رویے کو قانون کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مؤثر جرمانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بغیر وکیل کے عدالت میں پیش ہونے والی شاملا نے بتایا کہ وہ بے روزگار ہیں اور ان کے پاس طبی بیمہ بھی موجود نہیں۔ انہوں نے جرمانہ کم کرنے یا کمیونٹی سروس کی اجازت دینے کی درخواست کی تاہم جج نے 3,200 ڈالر جرمانہ برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں: پرندے ہرن کے دوستانہ رویے سے کیا فائدہ اٹھاتے ہیں؟

فیصلے کے بعد خاتون نے کہا کہ وہ جرمانے کی پوری رقم فوری طور پر ادا کر دیں گی۔

عدالت کے مطابق بار بار جرم کرنے کی صورت میں انہیں ہر الزام پر 10,000 سنگاپور ڈالر تک جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا تھا۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں جنگلی پرندوں کو بار بار دانہ دینا قانون کے تحت جرم ہے کیونکہ اس سے پرندوں کے قدرتی رویے متاثر ہوتے ہیں اور وہ انسانوں پر انحصار کرنے لگتے ہیں۔ علاوہ ازیں عوامی جگہوں پر خوراک ڈالنے سے صفائی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، پرندے زیادہ جمع ہو جاتے ہیں اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ جنگلی جانوروں کے ساتھ محفوظ فاصلہ رکھیں تاکہ ماحول اور عوامی صحت دونوں محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور چڑیا گھر میں 5 برس کے دوران 70 قیمتی جانور اور پرندے ہلاک ہونے کا انکشاف

مذکورہ خاتون نے پہلے بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گی مگر انہوں نے دوبارہ قوانین کی خلاف ورزی کی اسی وجہ سے عدالت نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔ْ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!