ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپیئن شپ، پاکستان کے کیوئسٹ نے ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان نے ایرانی کھلاڑی شاہین سبزی کو شکست دے کر ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کیوئسٹ انڈر 17 اسنوکر کے عالمی چیمپیئن بن گئے، ویلز کے کھلاڑی کو 0-4 سے شکست دیدی

چیمپیئن شپ کا فائنل قطر میں کھیلا گیا، جس میں احسن رمضان اور شاہین سبزی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ احسن رمضان نے 1-4 کے فریم سے کامیابی حاصل کی اور پاکستانی کیوئسٹ کی جیت کا اسکور 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی

خیال رہے کہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اور انہوں نے  فائنل جیت کر پاکستان کے لیے ایشین انڈر 21 کا ٹائٹل یقینی بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp