بھارتی فاسٹ بولر ہرشِت رانا گھٹنے کی انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے جبکہ محمد سراج کو ان کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ لے اڑی، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعے کے روز دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے اعلان کیا۔
ہرشِت رانا کو یہ انجری جنوبی افریقہ کے خلاف ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بھارت کے واحد وارم اپ میچ کے دوران پیش آئی۔ وہ اپنے واحد اوور کے دوران 2 مرتبہ رن اپ مکمل کیے بغیر رک گئے۔ اوور مکمل کرنے کے بعد وہ واضح طور پر تکلیف میں نظر آئے اور دائیں گھٹنے کو پکڑتے ہوئے ڈریسنگ روم واپس چلے گئے۔ 5ویں اوور کے بعد انہوں نے میچ میں مزید حصہ نہیں لیا۔
بی سی سی آئی کے مطابق ماہر ڈاکٹر سے مشاورت اور اسکینز کے بعد میڈیکل ٹیم نے ہرشِت رانا کو ٹورنامنٹ کے لیے فِٹ قرار نہیں دیا۔ بورڈ نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا
بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بیان میں مزید کہا گیا کہ محمد سراج کو ہرشِت رانا کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟
بھارت ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ ہفتے کے روز ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت اسکواڈ
سوریاکمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل (نائب کپتان)، رِنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور محمد سراج۔














