سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ اسلام آباد کے پیشِ نظر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات، مارکیٹوں اور رش والے علاقوں میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد سانحہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق اپنی تقریبات منسوخ کردیں

بلال صدیق کمیانہ نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور سکیورٹی انتظامات کی متواتر مانیٹرنگ کریں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس ٹیمیں ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرہ نیٹ ورک کے ذریعے شاہراؤں اور اہم مقامات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر 15 یا قریبی تھانے کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے تعاون سے ہر ممکن خطرے کو ناکام بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!