اسلام آباد سانحہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق اپنی تقریبات منسوخ کردیں

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ کل کے لیے شیڈول ہوئی بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں لیبرٹی اسکوائر میں ہونے والا میگا بسنت شو بھی شامل ہے۔

قومی اتحاد پر زور

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیے: بسنت نے معیشت میں نئی جان ڈال دی

انہوں نے زور دیا کہ ملک کو درپیش خوارج کی دہشتگردی اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا جائے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو ملکی دفاع کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی بلند کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد خودکش حملہ، محسن نقوی کی مکمل تحقیقات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد شہید ہوئے جبکہ 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونے کا پیغام

مریم نواز نے ایک اور پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو مایوسی یا نا امیدی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے بلکہ وقت آ گیا ہے کہ آج ہی ایک واضح اور دوٹوک فیصلہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہوا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو ہر قسم کی تقسیم سے بالاتر ہو کر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یک آواز ہونا ہوگا اور ملک سے امن و خوشحالی واپس حاصل کرنی ہوگی جو تشدد کے ذریعے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس کے تحفظ کی ذمہ داری صرف ریاستی اداروں ہی نہیں بلکہ پوری قوم پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ، امریکا کی مذمت

مریم نواز نے قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس چیلنج کا مقابلہ کرے متحد رہے اور دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp