ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر، سینیئر صحافیوں نے اہم تجاویز دے دیں

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی و اینکر پرسن ابصار عالم نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تجاویز دے دیں، جبکہ طارق وسیم گجر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہوں۔

مزید پڑھیں: ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ جن ممالک نے دہشتگردی پر قابو پایا انہوں نے سب سے پہلے دہشتگردوں کی فنڈنگ روکی جس سے وہ مزید لوگوں کو اپنے ساتھ نہیں جوڑ سکے۔

ابصار عالم کے مطابق دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں دہشتگرد تنظیموں کے سرغنوں کو مارا گیا۔ جب تک مرکزی ملزم نہیں مارا جاتا دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی پاکستان میں بدامنی کا ذمہ دار ہے وہ کہیں بھی ہو اس کو ختم کرنے سے ہی پاکستان میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سینیئر صحافی طارق وسیم گجر نے کہاکہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کو گوریلا جنگ کہا جاتا ہے، ایک غیر روایتی طرزِ جنگ جہاں چھوٹے، متحرک گروہ ’ہِٹ اینڈ رن‘ حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ صرف پاکستان کا چیلنج نہیں، بلکہ امریکا، یورپ اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اس کا سامنا کر چکے ہیں۔

طارق وسیم گجر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ایک ہی وقت میں بی ایل اے، بی ایل ایف، ٹی ٹی پی اور ان کے سیاسی سہولت کاروں سے مقابلہ کررہی ہیں۔ اگر یہ مہارت نہ ہوتی تو پاکستان کا وجود بھی خطرے میں ہوتا۔

مزید پڑھیں: ’یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے‘، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت

انہوں نے کہاکہ اب ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز کے دوران امام بارگاہ میں خود کش دھماکا ہوا جس میں 30 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟