ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی جو نئی لہر سامنے آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگرد اپنے خاتمے کے قریب ہیں اور اب ہارڈ ٹارگٹس تک پہنچنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں، اسی لیے بزدل عناصر سافٹ ٹارگٹس کی تلاش میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

انہوں نے کہاکہ سانحہ ترلائی کے سہولت کاروں کا تعین کر لیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اسلام آباد واقعے کے حوالے سے کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیاکہ سیکیورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مسلسل جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی متحرک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس کے کامیاب آپریشن پر دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کی معترف ہیں اور ہماری سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ آپریشن ضربِ عضب اور آپریشن ردالفساد کے بعد ملک میں امن و امان قائم ہو چکا تھا، تاہم طالبان خان کی سوچ نے دہشتگردوں کو لا کر بسایا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، ان کا نظریہ صرف دہشت اور انتشار پھیلانا ہے، یہ چند کوڑیوں کی خاطر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ حکومت مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور نمازِ جمعہ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو مکمل نکیل ڈالی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے وزیر داخلہ کو مکمل ہدایات جاری کر دی ہیں اور وزارت داخلہ پوری طرح متحرک ہے۔ امام بارگاہ حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، انہیں زمین تنگ کر دی جائے گی اور ہمارا عزم بالکل واضح ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے اس ناسور کے جڑ سے خاتمے کے لیے حکومتی عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ پیغامِ امن کمیٹی کا مقصد ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور دہشت گردانہ نظریات کا خاتمہ ہے، جس میں تمام مکاتبِ فکر کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع ایک امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے میں 31 افراد شہید جبکہ 160 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز