پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے: آرمی چیف

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی سازشی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط بندھن کو کبھی نہیں ٹوٹنے دیں گے۔

افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پیر کو کوئٹہ گیریزن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے روایتی، غیر روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے خطاب میں مزید کہا کہ ‘جو لوگ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان قائم مضبوط بندھن کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں وہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں اپنی مسلح افواج سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کر کے دشمن اور ان کے ساتھیوں کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے مزید کہا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے۔ پاکستانی افواج دُنیا کی بہترین افواج ہونے کے ناطے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہل پاکستان کی بے مثال حمایت اور محبت سے اسے نہ تو کوئی اپنے مشن سے ہٹا سکتا ہے اور نہ ہی مجبورکر سکتا ہے۔

آرمی چیف نے کوئٹہ گیریزن میں فوجیوں کے لیے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز