بنگلہ دیش عام انتخابات: فوج اور سیکیورٹی اداروں کی 14 روز کے لیے تعیناتی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات اور ملک گیر ریفرنڈم سے قبل امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اتوار سے فوج کو تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن حکام کے مطابق یہ اقدام شفاف، پرامن اور منظم انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

فوج 7 دن قبل اور بعد تک تعینات رہے گی

الیکشن کمشنر عبدالرحمان المسعود نے بتایا کہ فوج پہلے محدود کردار میں موجود تھی، تاہم اب اسے باضابطہ طور پر ووٹنگ سے 7 دن قبل اور 7 دن بعد تک تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو انتخابات کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB)، انصار اور ولیج ڈیفنس پارٹی (VDP)، کوسٹ گارڈ ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) اور دیگر فورسز کو ملک بھر میں تعینات کیا جائے گا۔ فوج  سول پاور کی معاونت کے تحت فرائض انجام دے گی۔

9 لاکھ 70 ہزار سے زائد اہلکار متحرک

حکام کے مطابق ملک بھر میں 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جن میں  5 لاکھ 76 ہزار سے زائد انصار اور VDP اہلکار تقریباً 1 لاکھ 3 ہزار فوجی 1 لاکھ 87 ہزار پولیس اہلکار بحریہ، فضائیہ، RAB، BGB، کوسٹ گارڈ اور مقامی معاون فورسز شامل ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی انتظامات

سیکیورٹی پلان کے تحت دیہی علاقوں میں ہر پولنگ اسٹیشن پر 15 سے 16 اہلکار حساس مقامات پر 17 سے 18 اہلکار شہری علاقوں میں عام مراکز پر 16 اہلکار جبکہ حساس اور ہائی رسک پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ دور دراز اور خصوصی علاقوں میں مزید سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

کوسٹل اور حساس علاقوں میں خصوصی فورسز

کوسٹ گارڈ کو ساحلی علاقوں کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ RAB، BGB، مسلح پولیس بٹالینز اور انصار یونٹس اضلاع، تحصیلوں اور تھانوں کی سطح پر خدمات انجام دیں گی۔ تمام فورسز متعلقہ ریٹرننگ افسران کے ماتحت کام کریں گی۔

13ویں پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے پولنگ 12 فروری کو صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگی، جبکہ سیکیورٹی تعیناتی 8 سے 14 فروری تک برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی کی یہ غیر معمولی تعیناتی بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں کسی بھی ممکنہ بدامنی کو روکنے اور قابلِ اعتماد انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے