بلوچستان کے بحران کو سمجھے بغیر حل ممکن نہیں، رانا ثنا اللہ

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری مسائل کو سمجھے بغیر ان کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی کی غلطیوں کو بدلا نہیں جا سکتا، تاہم مستقبل کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ سے آئے مزدوروں کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں قتل، تقسیم کی بھیانک کوشش

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت دو الگ الگ بحران موجود ہیں، مگر ہم غلطی یہ کر رہے ہیں کہ دونوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق جب تک یہ واضح نہیں ہوگا کہ اصل بحران کیا ہے، تب تک مسئلے کی جڑ تک پہنچنا ممکن نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بے گناہ بچوں اور خاندانوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں ماری جاتی ہیں، لیکن کیا کبھی کسی نے یہ کہا کہ یہ کارروائیاں بلوچستان کے عوام کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور ان کا کسی قوم یا صوبے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد اربوں روپے کا کاروبار کر رہے ہیں، مگر کوئی ایک مثال بھی نہیں دی جا سکتی کہ پنجاب میں کسی بلوچ کو نفرت یا تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت اس تاثر کو رد کرتی ہے کہ ملک میں نسلی بنیادوں پر نفرت پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی ستمبر 2025 کی رپورٹ جاری

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو شہید کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے روز کیا بھارتی میڈیا پر جشن کا ماحول نہیں تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں بدامنی سے کون فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

آخر میں انہوں نے زور دیا کہ ملک میں پائیدار امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ بلوچستان کا امن اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟