پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے بعد 524,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4,544 روپے اضافے کے بعد 449,898 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 412,421 روپے ہوگئی۔













