سائنس دانوں کے ساتھ ’چائے پارٹی‘، بنوبو بندر میں پہلی مرتبہ انسانوں جیسے تخیل کی صلاحیت کا انکشاف

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں نے پہلی بار ایک تحقیق میں یہ ثابت کیا ہے کہ انسان کے قریبی رشتہ دار بندر بھی تصوراتی یا فرضی کھیل کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ دریافت اس خیال کو چیلنج کرتی ہے کہ تخیل، فرضی دوست یا ’پریٹینڈ پلے‘ صرف انسانوں تک محدود ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ بنوبو بندر تخیل استعمال کرنے کی ذہنی صلاحیت رکھتے ہیں اور بیک وقت حقیقت اور تصور کے فرق کو سمجھ سکتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی مصنف اور جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرِ ادراک کرسٹوفر کروپینیے کے مطابق یہ دریافت جانوروں کی ذہنی دنیا کے بارے میں ہمارے روایتی تصورات کو بدل دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹائم میگزین نے مصنوعی ذہانت کے معماروں کو رواں سال کا پرسن آف دی ایئرقرار دے دیا

تحقیق کے لیے کانزی نامی نر بنوبو پر تجربات کیے گئے، جو امریکا کے شہر ڈیس موئنز میں ایپ انیشی ایٹو میں رہتا تھا اور بولی جانے والی انگریزی کی کچھ سمجھ بوجھ رکھتا تھا۔ سائنس دانوں نے تین تجربات ترتیب دیے جنہیں ’چائے پارٹی‘ سے تشبیہ دی گئی۔ ایک تجربے میں محقق نے خالی کپوں میں فرضی جوس انڈیلا اور کانزی سے پوچھا کہ جوس کہاں ہے۔ کانزی نے درست کپ کی نشاندہی کی، جو محض اتفاق سے کہیں زیادہ تھی۔

دوسرے تجربے میں ایک کپ میں اصل جوس اور دوسرے میں فرضی جوس تھا، جہاں کانزی نے حقیقی جوس والے کپ کی طرف اشارہ کیا۔ تیسرے تجربے میں فرضی انگور استعمال کیے گئے، جن کی جگہ بھی کانزی نے درست بتائی۔

یہ بھی پڑھیے: پانامہ کے جزیرے پر بندروں نے ساتھی بندروں کے بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا

ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ بنوبو بیک وقت مختلف ممکنہ حقائق پر غور کر سکتے ہیں۔ ماہرینِ بشریات کا کہنا ہے کہ یہ صلاحیت شاید انسان اور بنوبو کے مشترکہ ارتقائی اجداد سے منتقل ہوئی ہو۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ تخیل کی یہ صلاحیت جانوروں کو مستقبل کے ممکنہ حالات کے لیے ذہنی تیاری میں مدد دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم