ایپل کی ابتدائی 2026 لائن اپ لیک، بجٹ آئی فون سمیت کیا کچھ متوقع؟

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل 2026 کے آغاز میں اپنی پراڈکٹ لائن کو نمایاں طور پر اپڈیٹ کرنے جا رہا ہے، جس میں نئے آئی پیڈز، بجٹ آئی فون، جدید میک بکس اور مصنوعی ذہانت سے لیس سری شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ اپڈیٹس زیادہ تر کارکردگی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی آے آئی فیچرز پر مرکوز ہوں گی، جبکہ ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی آئی فون لانچ حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی، 2026 میں مہنگے ماڈلز کو ترجیح

ایپل جلد ہی 12ویں جنریشن کے انٹری لیول آئی پیڈ اور 8ویں جنریشن آئی پیڈ ایئر متعارف کرانے والا ہے، نیا آئی پیڈ اے18 چ چپ پر کام کرے گا، جبکہ آئی پیڈ ایئر کو طاقتور ایم 4  چِپ دی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ انٹری لیول آئی پیڈ میں ایپل انٹیلیجنس کی سپورٹ شامل کی جائے گی، جس کے تحت اپ گریڈ شدہ سری اور دیگر آ ٹولز دستیاب ہوں گے، تاہم، ہارڈویئر ڈیزائن گزشتہ سال جیسا ہی رہنے کا امکان ہے۔

فروری 2026 میں ایپل اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون آئی فون 17e لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کی متوقع تاریخ 19 فروری بتائی جا رہی ہے۔ 599 ڈالر قیمت کے ساتھ یہ فون اے 19  چِپ، میگ سیف سپورٹ، جدید سی ون ایکس سیلولر اور این ون کنیکٹیویٹی چپس کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

6.1 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور 48 میگا پکسل کیمرا جیسے فیچرز آئی فون ای 16 جیسے ہی رہنے کا امکان ہے، یہ ڈیوائس خاص طور پر ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور انٹرپرائز صارفین کو ہدف بنائے گی۔

مارچ 2026 میں نئے میک بک پرو ماڈلز متوقع ہیں، جن میں ایم 5 پرو اور  ایم5 میکس چپس شامل ہوں گی۔ موجودہ ایم 4  سیریز کی محدود دستیابی کو نئی لانچز کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

اس کے علاوہ اپڈیٹڈ  میک اسٹوڈیو، نیا اسٹوڈیو ڈسپلے، میک منی اور تعلیمی اداروں کے لیے کم قیمت میک بک بھی متعارف کروائے جا سکتے ہیں، بڑی ڈیزائن تبدیلیاں، او ایل ای ڈی ڈسپلے اور ٹچ سپورٹ کے ساتھ، سال کے آخر میں متوقع ہیں۔

آئی پیڈ منی اس سیریز میں واحد ڈیوائس ہو سکتی ہے جس میں نمایاں تبدیلی دیکھی جائے، کیونکہ اس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں، مجموعی طور پر، ایپل انٹری لیول آئی پیڈز کو تعلیم اور کاروباری شعبے کے لیے مزید پرکشش بنانا چاہتا ہے۔

ادھر ایپل سری کو بھی ایک بڑی اے آئی اپ گریڈ دینے جا رہا ہے، آئی او ایس  26.4 بیٹا، جو ممکنہ طور پر 23 فروری کے قریب آئے گا، سری کو زیادہ فطری گفتگو، سیاق و سباق کی سمجھ اور چیٹ بوٹ جیسا انٹرفیس فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

بعد ازاں  27 میں اس تجربے کو مزید بہتر بنایا جائے گا، جو ایپل کی وائس اسسٹنٹ ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

مجموعی طور پر، ایپل کی ابتدائی 2026 کی منصوبہ بندی کارکردگی، جدت اور رسائی کے امتزاج کو ظاہر کرتی ہے، اگر یہ لانچز منصوبے کے مطابق ہوئیں تو آنے والے چند مہینے ایپل کے لیے حالیہ برسوں کے مصروف ترین اور اہم ترین ثابت ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیلاش برادری کی شادیوں کی قانونی رجسٹریشن کا راستہ ہموار، خیبرپختونخوا اسمبلی سے تاریخی قانون منظور

مون سون بارشوں سے پاکستان 83 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے،ماہرین

برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ جان ہیلی پر سب کی نظریں، اینڈی برنہم کے معاشی ایجنڈے کا اصل امتحان شروع

آئی فون 18 سیریز سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں، قیمت میں اضافے کا بھی امکان

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے وہ حیران کن اور جذباتی لمحات جو تاریخ کا حصہ بن گئے

ویڈیو

ایرانی وزیر داخلہ کے اعزاز میں اسلام آباد پولیس کی پروقار تقریب، گارڈ آف آنر پیش

اسحاق ڈار کی چین میں پاکستانی سفیر کو پاک چین تعاون میں مزید وسعت دینے کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، 12 افراد جاں بحق، 18 زخمی

کالم / تجزیہ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟