پولیو مہم: کتنے بچے ویکسینیشن سے رہ گئے، وجوہات کیا تھیں؟

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کے دوران تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار بچے پولیو کے قطرے پلانے سے محروم رہے جبکہ 53 ہزار خاندانوں نے ویکسین پلانے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا

ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ مہم زیادہ تر شہروں میں 5 فروری کو مکمل ہوئی جبکہ سندھ میں یہ 8 فروری تک جاری رہی۔

پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 98 فیصد گھروں تک رسائی حاصل کی گئی تاہم 2 فیصد بچوں کا رہ جانا تشویشناک ہے جو تعداد کے لحاظ سے خاصی زیادہ بنتی ہے۔

بچے رہ جانے کی وجہ، مہمان بچوں نے فگر کور کروایا

رپورٹ کے مطابق ویکسین سے محروم رہنے والے بچوں میں سے 6 لاکھ 70 ہزار بچے اس وجہ سے رہ گئے کہ ویکسینیشن کے وقت وہ گھروں میں موجود نہیں تھے۔ تاہم مہم کے دوران 25 لاکھ مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے جس سے ان بچوں کی ایک بڑی تعداد کور ہو گئی جو گھروں میں موجود نہیں تھے۔

پولیو پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق سیکیورٹی خدشات، کمیونٹی بائیکاٹ اور برفباری کے باعث 2 لاکھ 33 ہزار بچے ویکسین سے محروم رہے۔

مزید پڑھیے: 2 فروری سے ملک بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع، 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

ان میں سے ایک لاکھ 84 ہزار بچے خیبر پختونخوا سے تھے جن میں جنوبی خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ 13 ہزار بچے شامل ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تقریباً 50 ہزار بچے شدید برفباری اور مہم نہ چلنے کے باعث ویکسین سے محروم رہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مستونگ، گوادر، چاغی اور آواران میں پولیو مہم ملتوی کی گئی۔ مجموعی طور پر ہدف بنائے گئے بچوں میں سے 0.14 فیصد خاندانوں نے ویکسین سے انکار کیا جن میں سب سے زیادہ یعنی 31 ہزار انکار کراچی سے رپورٹ ہوئے جو کل انکار کا 58 فیصد بنتا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کی جانب سے جاری بیان میں تمام متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے تعاون اور فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 2025 میں پاکستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی

ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ 5 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 71 لاکھ 30 ہزار اور بلوچستان میں 23 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار، گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 61 ہزار اور آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی۔

ای او سی نے مزید بتایا کہ 2026 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی گئی جو دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار تعاون کی مضبوط مثال ہے۔

سال 2025 میں کتنے پولیو کیسز سامنے آئے؟

پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ انوارالحق نے کہا کہ ایک مثبت پیشرفت یہ ہے کہ 2025 میں پولیو کے صرف 31 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2024 میں یہ تعداد 74 تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب، پشاور اور بلوچستان میں اس وقت پولیو وائرس موجود نہیں تاہم سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چمن میں پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملہ، پولیس اہلکار شہید

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو، عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ مہم کے بعد آزادانہ جائزہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے اندر نتائج مرتب کر کے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟