پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنا چاہیے، سری لنکن صدر کی شہباز شریف سے درخواست

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع پر آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں، محسن نقوی

سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ یہ میچ کھیلنا چاہیے۔

سری لنکن صدر نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دہشتگردی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ فراہم کی اور پاکستانی ٹیم نے بھی مشکل حالات میں سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی گئی اور یہ تعاون دو طرفہ تعلقات کی مثال ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈسانائیکے کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار کے دوران سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے کرکٹ کو جاری رکھا۔

وزیراعظم نے حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کو بھی ایک قابل تعریف اور ناقابل فراموش اقدام قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات ہوئی، جس میں اس اہم ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: رانا ثنااللہ نے بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دیدی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، جونہی کوئی پیشرفت ہوئی تو سامنے لائیں گے، تاہم ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟