ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے فیصلے سے کرکٹ کی اصل روح برقرار رہی، شاہد آفریدی

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انڈیا سے کھیلنے کا راستہ اختیار کرنے سے کرکٹ کی روح برقرار رہی اور ٹی 20 ورلڈکپ کی ساکھ محفوظ ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے فیصلے سے نہ صرف ایونٹ کے تقدس کا تحفظ ہوا بلکہ عالمی سطح پر کھیل کے استحکام کو بھی یقینی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر تبصرہ

انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ جیت گئی‘ اور یہ کھیل بدستور دنیا میں فاصلے کم کرنے اور اختلافات کو پل بنانے کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے نتائج سے باضابطہ آگاہ کیا۔

حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی سی بی کو دی گئی رسمی درخواستوں کا جائزہ لیا، جن کے ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممبر ممالک کی جانب سے بھی معاون خطوط موصول ہوئے، جو پاکستان سے اس معاملے کے حل کی توقع رکھتے تھے۔

حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کے بیان کو بھی سراہا اور بنگلہ دیش کی جانب سے اظہار تشکر کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی ظلم کیخلاف کھڑا ہے، گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، توصیف احمد

اسی سلسلے میں آج شام وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے یاد دلایا کہ مشکل حالات میں پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم سے موجودہ صورت حال کو دوستانہ طریقے سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کرنے کی درخواست کی۔

بین الاقوامی اور دوست ممالک کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کے پیش نظر حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کی ہدایت کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں