گل پلازہ آتشزدگی کیس: جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ہدایت پر گل پلازہ آتشزدگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں باضابطہ انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ کے مطابق انکوائری کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری، لیز کی قانونی حیثیت اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گا، جبکہ ایمرجنسی انخلا کے راستوں میں رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے ہدایت کی کہ آگ بجھانے کے انتظامات، فائر سیفٹی آڈٹ میں ممکنہ کوتاہیوں کا تعین کیا جائے، جبکہ کمیشن آتشزدگی کی وجوہات، پیش آنے والے حالات اور ریسکیو آپریشن کی رفتار کا بھی معائنہ کرے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے غفلت کے مرتکب سرکاری افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری فکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

ان کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن 8 ہفتوں کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، جبکہ کمشنر کراچی کو کمیشن کے لیے مکمل سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ کے متاثرین کو مفت پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اعلان

وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی اور سخت اقدامات و مؤثر تحقیقات کے ذریعے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے، بھارتی امپائر کا اعتراف، انڈین ٹیم میں خوف کا عالم

حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

سوئنگ سلطان وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر مقرر

بنگلہ دیش کے اپوزیشن اتحاد کا اجلاس: صحت مند سیاست کے فروغ کی ضرورت پر زور

مخصوص ڈاکٹر کے معاملے پر پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائے، حکومت مداخلت نہیں کرے گی، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

تہذیب اور نظریہ: ایک بنیادی مغالطہ