پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ نے امن کی کوششوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران اسلام آباد میں منعقدہ 4 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر دی گئی مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘