بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی پروڈکشن کمپنی نے بالآخر اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے بعد شاندار واپسی کا اعلان کردیا ہے، جو تقریباً 8 سال کے وقفے کے بعد کسی بڑی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
عامر خان پروڈکشنز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی آنے والی پیریڈ ڈرامہ فلم ’لاہور 1947‘13 اگست 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پریتی زنٹا نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
اعلان کے مطابق یہ فلم پہلی بار سنی دیول، ہدایتکار راجکمار سنتوشی اور پروڈیوسر عامر خان کو ایک ساتھ لے کر آرہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سنی دیول اور پریتی زنٹا کے علاوہ شبانہ اعظمی، ابھیمنیو سنگھ، کرن دیول اور علی فضل بھی شامل ہیں۔
فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، جبکہ گیت جاوید اختر نے لکھے ہیں۔ مکالمے راجکمار سنتوشی اور اصغر وجاہت نے تحریر کیے ہیں۔ سینماٹوگرافی کے فرائض سنتوش سیون انجام دے رہے ہیں جبکہ ایڈیٹنگ کی ذمہ داری شیام سالگونکر کے سپرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’خوشی ہے کہ ششانک سنگھ ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں‘، پریتی زنٹا کی فرنچائز نے وائرل ویڈیو پر وضاحت جاری کر دی
لاہور 1947 پریتی زنٹا کا 2026 کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 51 سالہ اداکارہ آخری بار 2018 میں ایکشن کامیڈی فلم بھیاجی سپرہٹ میں نظر آئی تھیں جبکہ 2014 میں فلم ہیپی اینڈنگ میں سیف علی خان کے ساتھ مختصر کردار ادا کیا تھا۔













