انڈیا کو زور کا جھٹکا، اسٹار بلے باز اسپتال میں داخل

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما کو معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد نمیبیا کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی طبیعت کی خرابی کا شکار تھے تاہم میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا میچ کنفرم ہونے پر کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک کو تیز بخار تھا اور فوری طور پر طبی امداد کے طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔ وہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق انہیں دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

امریکا کے خلاف میچ میں ابھیشیک پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ فیلڈنگ کے دوران بھی میدان میں واپس نہیں آئے۔ ان کی جگہ سنجو سیمسن نے فیلڈنگ کی ذمہ داری نبھائی۔ وہ میچ کے بعد ہاتھ ملانے کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ابھیشیک کو پیٹ کے کچھ مسائل درپیش ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ 2 دن میں فٹ ہو جائیں گے۔’ تاہم بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ‘نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت فی الحال مشکوک دکھائی دیتی ہے۔’

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

دوسری جانب واشنگٹن سندر نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے جبکہ جسپریت بمراہ بھی 10 روزہ وقفے کے بعد دوبارہ بولنگ کر رہے ہیں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ اہم کھلاڑی جلد مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟