پاکستان اورسعودی عرب کا سیکیورٹی و انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب نے سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ریاض میں سعودی نائب وزیر داخلہ عبدالعزیز بن محمد بن عیاف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟

سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت طویل عرصے سے جاری عسکری تعاون کو باضابطہ سیکیورٹی شراکت داری میں تبدیل کیا گیا۔

اس معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف خطرہ تصور کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مسلسل رابطہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: صحرا کو کیسے قابل کاشت بنائیں؟ پاکستان سعودی عرب سے مدد لینے کا خواہاں

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں فریقین نے سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر مملکت نے اپنے دورۂ ریاض کے دوران ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

یہ ایک اہم بین الاقوامی دفاعی نمائش ہے جس میں مختلف ممالک کی حکومتیں، مسلح افواج اور عالمی دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیاں شریک ہوتی ہیں۔

دورے کے موقع پر طلال چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سعودی قیادت کو آئندہ ماہ شروع ہونے والے مقدس مہینے رمضان المبارک کے سلسلے میں نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں