گزشتہ منگل کو مغربی کینیڈا میں ایک ہولناک اسکول فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آور 18 سالہ خاتون تھی جو ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھی۔
پولیس کے مطابق اس نے اپنے سابقہ اسکول پر حملہ کرنے سے قبل اپنی والدہ اور سوتیلے بھائی کو قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: برٹش کولمبیا کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک؛ مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا
تاہم حکام نے اس اندوہناک سانحے کے محرکات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی، یہ واقعہ کینیڈا کی تاریخ کے بدترین اجتماعی قتل عام میں شمار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون کی شناخت جیسی وین روٹسیلار کے نام سے ہوئی ہے۔
10 dead,25 injured after shootout in Tumbler Ridge, Canada. Police identified the shooter who is a trans woman suspectedly working for Sikhs For Justice. CSIS points,posters of Bhindranwale found inside school premises to which authorities objected after which she started firing. pic.twitter.com/CGjWj9FjsK
— Global Watch (@Globalwatchh) February 12, 2026
منگل کے روز برٹش کولمبیا کے دور دراز قصبے ٹمبلر رج میں فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔ اس قصبے کی آبادی تقریباً 2,400 افراد پر مشتمل ہے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد دس بتائی تھی، تاہم بعد ازاں اسے کم کر کے نو کر دیا گیا، جن میں خود حملہ آور بھی شامل ہے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے برٹش کولمبیا میں کمانڈر ڈپٹی کمشنر ڈوین میکڈونلڈ کے مطابق ملزمہ کو ماضی میں ایک سے زائد مرتبہ صوبائی ذہنی صحت ایکٹ کے تحت حراست میں لے کر معائنہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: مغربی تعلیم زوال پذیر کیوں ہے؟
وہ اسی اسکول کی طالبہ رہ چکی تھی لیکن 4 سال قبل تعلیم چھوڑ دی تھی۔
میکڈونلڈ نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران پولیس کو متعدد بار اس کے گھر جانا پڑا، جہاں ذہنی صحت سے متعلق خدشات سامنے آئے تھے۔
امریکا کے برعکس کینیڈا میں اسکول فائرنگ کے واقعات نہایت کم ہوتے ہیں، اور اس سانحے کے بعد وفاقی سیاستدان بھی شدید صدمے کا شکار دکھائی دیے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
وزیر اعظم مارک کارنی نے آبدیدہ انداز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس صدمے سے نکل آئیں گے اور اس سے سبق سیکھیں گے۔
انہوں نے اپنا یورپ کا دورہ ملتوی کر دیا اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم 7 روز تک سرنگوں رکھنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں ہاؤس آف کامنز میں ارکان نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جہاں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قتل و غارت پورے ملک کو صدمے اور سوگ میں مبتلا کر گئی ہے۔
We know where this is going
MAN"'Gunperson in dress’ kills nine in school shooting
Dozens also injured in Canada’s worst school massacre for 30 years
Shooter described as a “female in a dress”"
The Telegraph https://t.co/WEtgV6ZAcR pic.twitter.com/faUKUii8X1
— Ronni Nicole #KPSS (@RonniNicole1) February 11, 2026
پولیس کے مطابق وین روٹسیلار نے، جو پیدائشی طور پر مرد تھی لیکن 6 سال قبل خود کو خاتون کے طور پر شناخت کرنے لگی تھی، سب سے پہلے اپنی 39 سالہ والدہ اور 11 سالہ سوتیلے بھائی کو گھر میں قتل کیا۔
بعد ازاں وہ اسکول پہنچی جہاں اس نے 39 سالہ خاتون ٹیچر، تین 12 سالہ طالبات، اور 2 طلبا کو گولی مار کر ہلاک کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رائفل اور ایک ترمیم شدہ پستول برآمد کی۔
مزید پڑھیں: کینیڈا کی معروف اداکارہ کیتھرین او ہارا 71 برس کی عمر میں چل بسیں
فائرنگ کے اس واقعہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، جبکہ 12 اور 19 سال کی عمر کے 2 شدید زخمی طلبا بدستور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام کے مطابق پولیس کو ابتدائی کال کے 2 منٹ بعد موقع پر پہنچنے پر فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ اہلکاروں پر بھی گولیاں چلائی گئیں۔ بعد ازاں حملہ آور کو مردہ پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ملزمہ نے اکیلے کارروائی کی اور ابھی تک کسی مخصوص شخص کو نشانہ بنانے کے شواہد نہیں ملے۔














