خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 25 شہری جاں بحق، 77 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ 77 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 18 بچے، 2 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 33 مرد، 9 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، مسافر وین اور ٹرک ریلے میں بہہ گئے

پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 88 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 71 گھروں کو جزوی جبکہ 17 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، اپر دیر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور باہمی رابطے میں ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد جلد از جلد دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، کم از کم 45 افراد جاں بحق

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یکم اپریل سے 4 اپریل تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟