پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 528,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 453,156 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 415,408 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 5058 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













