شیخ وقاص اکرم کا عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ پر شدید ردعمل، جیل حکام پر سنگین الزامات

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ پڑھ کر دل شدید کرب اور صدمے میں مبتلا ہے اور یہ سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ ایک انسان کی جان کے ساتھ اس طرح کا کھیل کیسے کھیلا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل میں معائنے کی رپورٹ جاری

 بیرسٹر سلمان صفدرکی عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ پر بات کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما، لاکھوں لوگوں کی دھڑکن اور سابق وزیراعظم ہیں، جنہوں نے اس قوم کو بڑے اسپتال دیے اور عوام تک صحت کی سہولتیں پہنچانے کا خواب دیکھا، مگر آج وہ خود بنیادی علاج سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 922 دن سے سخت ترین قید میں ہیں، حالانکہ کسی بھی قیدی کے کچھ بنیادی حقوق ہوتے ہیں، اور ایک سابق وزیراعظم کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق عمران خان کی صحت سے متعلق اس سنگین صورتحال میں تین فریق براہ راست ذمہ دار ہیں، جن میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور آئی جی جیل و سپرنٹنڈنٹ جیل شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2025 تک عمران خان مکمل صحت مند تھے اور ان کی بینائی 6 ایکس تھی، جو بالکل نارمل تصور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آفیشل سے متعلق غلط بیانی کی گئی، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اچانک عمران خان کی بینائی متاثر ہونے اور نظر کمزور ہونے کی شکایات سامنے آئیں، جن کے بارے میں جیل حکام کو بارہا آگاہ کیا گیا، مگر کسی قسم کا فوری طبی معائنہ یا علاج فراہم نہیں کیا گیا۔ اس غفلت کے باعث عمران خان کی دائیں آنکھ کو شدید نقصان پہنچا اور اب صرف 15 فیصد بینائی باقی رہ گئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر اہلخانہ، سیاسی قیادت اور مشیروں سے ملاقاتوں پر پابندیاں لگائیں، حتیٰ کہ بچوں کو فون پر بات کرنے کی اجازت بھی نہ دی گئی، حالانکہ اس حوالے سے عدالتی احکامات موجود تھے۔

شیخ وقاص اکرم نے جیل کی حالت زار پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں مناسب کولنگ سسٹم موجود نہیں، کولر اکثر خراب رہتا ہے، فریج کی سہولت نہیں، جگہ جگہ کیڑے مکوڑے ہیں اور ناقص خوراک کے باعث عمران خان کئی بار فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 8 فروری کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کے قائد ہیں، اور ان کے ساتھ ہونے والا یہ سلوک ناقابل معافی ہے۔ صحت کو پہنچنے والا شدید نقصان، ذہنی دباؤ، غیر انسانی رویہ، غذائی قلت اور پرائیویسی کی مسلسل خلاف ورزیاں سنگین جرائم کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ عمران خان کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی کی ذمہ داری جیل حکام، آئی جی جیل اور متعلقہ افسران پر عائد ہوتی ہے اور ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خدا نخواستہ عمران خان کی صحت کو مزید نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری جیل انتظامیہ پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک منظم سازش کے تحت ہو رہا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ذمہ داروں کے نام منظرعام پر لا کر سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں