متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی صحت کے پیش نظر غیر صحت بخش غذائیں بشمول آلو کے چپس، چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جنک فوڈ‘ بچوں کی صحت کس طرح تباہ کر رہا ہے؟
اماراتی محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں میں بچوں کو صحت مند غذا فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے نئے رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ فراہم کریں۔
محکمہ تعلیم نے الرجی کا باعث بننے والے نٹس، مصنوعی رنگوں اور زیادہ شوگر والی اشیا پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
مزید پڑھیے: ’فوڈ فار لائف‘ خوراک کا نیا بیانیہ
اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کے لنچ باکسز کی باقاعدہ جانچ پڑتال کریں تاکہ مضر صحت اشیا اسکول نہ لائی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر جنک فوڈ کا مواد آپ کی ذہنی و جسمانی صحت سے کھیل سکتا ہے
حکام کے مطابق طلبہ کو تازہ پھل، کم چکنائی والا دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دی جائیں تاکہ ان کی صحت اور نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے۔













