مظفرآباد، سیلفی لیتے ہوئے دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 26 روز بعد برآمد

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد میں سہیلی سرکار میلہ کے دوران ٹاہلی منڈی کے مقام پر سیلفی لیتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوبنے والے نوجوان جلال طاہر ساکنہ انوار شریف کی لاش 26 روز بعد آزاد پتن جھیل سے برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتا

ریسکیو ذرائع کے مطابق واٹر ریسکیو ایس ڈی ایم اے مظفرآباد کے ماہر غوطہ خوروں نے طویل سرچ آپریشن کے بعد لاش کو برآمد کیا۔ یہ آپریشن مظفرآباد سے آزاد پتن جھیل (پلندری) تک مسلسل 26 دن جاری رہا۔

سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 مظفرآباد، واٹر ریسکیو ایس ڈی ایم اے دومیل بارہ دری یونٹ، واٹر ریسکیو ایس ڈی ایم اے راڑو اور ریسکیو 1122 آزاد پتن کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: چکوٹھی: جوان لڑکی نے خود کو دریائے جہلم کے سپرد کردیا

لاش کی برآمدگی کے بعد ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ اہلخانہ میں غم کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟