پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کی توقعات حد سے زیادہ بلند ہو جاتی ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ میچ نہ صرف پاکستان اور بھارت کے بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہاکہ انہوں نے کئی پاک بھارت میچز کھیلے ہیں اور یہ سیکھا ہے کہ میدان سے باہر ہونے والی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے خود کو ریلیکس رکھنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کا اپنا جوش ہوتا ہے، لیکن اپنے جونیئرز کو وہ یہی نصیحت کرتے ہیں کہ زیادہ پراعتماد رہیں اور ٹینشن نہ لیں، کیونکہ یہی آپ کے لیے بہتر نتائج کا باعث بنتا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی سے اب تک بھارت کے خلاف متعدد اہم میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔

انہوں نے 2017 کے چیمپیئنز ٹرافی فائنل اور 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟