ریپبلکن پارٹی کی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے کہا کہ پاکستان اب سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے تحت فنڈنگ حاصل نہیں کر سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کو کئی لحاظ سے معاشی بحران کا سامنا ہے، کھربوں ڈالر کے قرض کی وجہ سے مختلف شعبوں میں فنڈنگ کو روک دیا گیا ہے۔
سی ڈی سی ایک قومی صحت عامہ کا ادارہ ہے، جس کا مقصد امریکا اور دنیا بھر کے عام لوگوں کی صحت، بیماریوں کی روک تھام، زخم اور معذوری سے بچاؤ کے لیے کام کرنا ہے۔
ریپبلیکن پارٹی کی مارجوری ٹیلر گرین کے مطابق پاکستان، افغانستان، البانیہ، ارمینیا، بنگلادیش، بھوٹان، برما، کمبوڈیا، چائنہ، ایتھوپیا، جیورجیا، گھانا، منگولیا، کرغستان، مراکش، نمیبیا سمیت متعدد ممالک کو سی بی سی فنڈنگ کی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
انکے مطابق امریکا کو اس وقت سخت معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے لیے صدر جوبائیڈن نے ریبلیکن اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر نئی معاشی پالیسی کی طرف قدم بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو کئی شعبوں میں معاشی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے جس کی بدولت جلد ہی ان بحرانوں پر قابو پا لیا جائے گا۔