بنگلہ دیش میں بی این پی کو 50 فیصد کے قریب ووٹ، حکومت سازی کی تیاری

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش کی الیکشن کمیشن کی جاری کردہ پارٹی وائز ووٹ شیئر کے مطابق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) 49.97 فیصد ووٹ حاصل کر کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور وہ ملک میں نئی حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹ خریدنے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو ہونے والے 13ویں قومی پارلیمنٹ کے انتخابات میں بی این پی نے 49.97 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش 31.76 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور مرکزی اپوزیشن پارٹی کی حیثیت حاصل کر لی۔ نیشنل سٹیزن پارٹی کے امیدواروں نے 3.05 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ 7 حلقوں میں کامیاب آزاد امیدواروں کو مجموعی طور پر 5.79 فیصد ووٹ ملا۔

پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد بی این پی حکومت بنانے کی کارروائی شروع کر رہی ہے۔ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان کی قیادت میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منگل کو دوپہر نیشنل پارلیمنٹ کمپلیکس کے ساؤتھ پلازہ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

انتہائی اہم تقریب کے لیے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 13 ممالک کے سربراہان حکومت کو دعوت دی ہے جن میں چین، بھارت، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، قطر، ملیشیا، برونائی، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی رسمی دعوت دی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عبوری حکومت نے بی این پی قیادت سے مشاورت کے بعد یہ بین الاقوامی دعوت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ نئی حکومت کے قیام کے دوران عالمی سطح پر روابط کو مستحکم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم