تعلیمی اداروں میں چکن نگٹس، فرائز اور میٹھے مشروبات سمیت دیگر اشیا پر پابندی

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابو ظہبی کے اسکولوں میں بچوں کے لیے صحت مند خوراک یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج نے اسکولوں میں ممنوعہ کھانے اور مشروبات کی فہرست شائع کی ہے۔ یہ قوانین اسکول میں فراہم کیے جانے والے کھانے اور گھر سے لائے گئے کھانوں دونوں پر لاگو ہوں گے۔

قوانین کے مطابق اسکول کے لنچ باکس میں میٹھے مشروبات، زیادہ چکنائی یا شکر والے کھانے، پراسیسڈ اشیاء، مصنوعی ایڈٹیوز اور کچھ ڈیری و سویابین مصنوعات شامل نہیں ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں کو چاہیے کہ وہ والدین کو خوراک سے متعلق فیصلوں میں شامل کریں اور قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے مخصوص عملہ مقرر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے مفت کھانا

اسکولوں میں ممنوعہ کھانوں اور مشروبات کی فہرست:

میٹھے مشروبات: شکر والے مشروبات، سیرپ والے جوس، سافٹ ڈرنکس، انرجی یا اسپورٹس ڈرنکس (سوائے مخصوص آئسوٹونک ڈرنکس کے)

 کیفین والے مشروبات: کافی اور چائے (گرم یا آئسڈ)

زیادہ میٹھے کھانے: کینڈی، چاکلیٹ (سوائے ڈارک چاکلیٹ کے)، مارشمیلو، لالی پاپ، آئس کریم، فلیورڈ یا میٹھا دودھ و دہی۔

یا تلے ہوئے کھانے: فرائیڈ چکن، چکن نگٹس، فلافل، سموسے، آلو یا مکئی کے اسنیکس، پراسیسڈ گوشت، اچار۔

یہ بھی پڑھیں: بھاری بھرکم غذائیں کھانا دماغ پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

پراسیسڈ اور مصنوعی کھانے: مصنوعی رنگ، ذائقے یا کیمیکل والے کھانے، ، مخصوص فوڈ ایڈٹیوز، تیار شدہ سوسز جیسے کیچپ یا رینچ۔

دیگر ممنوعہ اشیاء: سور کا گوشت یا مشتقات، الکوحل والے کھانے، ہائیڈروجنیٹڈ فیٹس، 12 ماہ سے کم بچوں کے لیے شہد، انپاسچرائزڈ خوراک، سویابین مصنوعات، گری دار میوے، اور وہ کھانے جو بچوں کے لیے چبانے یا نگلنے میں خطرہ ہیں۔

پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے قانونی کارروائی اور جرمانوں کے تابع ہوں گے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ادارے پر فوری کارروائی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان