عمران خان کو تمام سہولیات میسر، اب تو خیبرپختونخوا کے لوگوں کو ایمبولنس میں مت مارو، عظمیٰ بخاری

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، ان کی پارٹی کو اب راستے کھول لینے چاہئیں۔

اپنی ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک آنکھ 6/9 اور دوسری آنکھ 6/6 ہے اور انہیں جیل میں تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حتیٰ کہ گھڑی اور اس کی سوئیاں بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ تفصیلات پہلی بار منظرعام پر آگئیں

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے لیے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے زور دیا کہ اب تو راستے بند کرکے خیبرپختوںخوا کے لوگوں کو ایمبولینس میں نہ مارا جائے۔

انہوں نے عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات کے بارے میں میڈیا پر آنے والی تفصیلات اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں خیبرپختونخوا میں موٹروے بند ہونے سے مریضوں کو درپیش مشکلات دیکھی جاسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟