ناروا سلوک کی انتہا، آسٹریلیا سے واپسی پر پاکستان ہاکی ٹیم کو لینے کوئی بھی ایئرپورٹ نہ پہنچا

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ نہ پہنچا اور نہ ہی ٹیم کو لینے  کے لیے کوئی سرکاری گاڑی پہنچی۔ بعض کھلاڑیوں نے دوستوں سے لفٹ لی جبکہ دیگر نے آن لائن ٹیکسی سروس بک کرائی۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن پر شدید غصہ کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ وسائل اور پروٹوکول شاید بھارت کو شکست دے کر وطن لوٹنے والی کرکٹ ٹیم کے لیے مختص ہوں گے۔

فضل اللہ نامی صارف نے کہا کہ فیڈریشن والے سمجھ رہے تھے کہ یہ کھلاڑی واپس نہیں آئیں گے۔

ابو بکر لکھتے ہیں کہ افسوس کہ ہمارے قومی کھیل کے لیے اتنے پیسے بھی نہی ہیں کہ ہم ان کو آرام سے ان کے گھر پہنچا دیں۔

جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا قومی کھیل ہے اور قومی ٹیم کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہےاس پر شرم آنی چاہیے۔

ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناکامی کے بعد وطن واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا میں قیام کے دوران کھلاڑیوں سے کچن، برتن، کپڑے اور باتھ روم صاف کروائے گئے، خود کھانا پکانا پڑا اور بعض اوقات سڑکوں پر بھی رہنا پڑا۔

عماد بٹ کا کہنا تھا کہ صبح اٹھ کر اگر کھلاڑی پہلے کچن اور برتن صاف کرے گا تو میدان میں کیا کارکردگی دکھائے گا؟ جو مشکلات ہم نے برداشت کی ہیں وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ ہمیں کہا گیا تھا کہ کھلاڑی 3 وقت کا کھانا 115 ڈالر میں خود مینیج کریں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے متعدد وعدے خلافی کی اور جھوٹ بولا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ہاکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور مطالبہ کیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ