ماہِ رمضان میں سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کو وائرل بنانے کے لیے بہترین وقت کون سا ہے؟

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر صرف دلچسپ اور معیاری مواد پوسٹ کرنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اسے صحیح وقت پر پوسٹ کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اگر آپ اسے صحیح وقت پر پوسٹ نہیں کرتے تو وہ اپنا اثر نہیں دکھا پائے گا۔

خاص طور پر رمضان میں صارفین کے آن لائن ہونے کے اوقات میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے۔ سحر اور افطار کے اوقات کے قریب لوگ زیادہ مشغول اور متحرک رہتے ہیں جبکہ دن کے کچھ حصے میں آن لائن سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین نے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے بہترین پوسٹنگ اوقات کی نشاندہی کی ہے تاکہ اپنے مواد کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں جعلی نوکری کے اشتہارات دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

یہ اوقات ہر پلیٹ فارم کے لیے مختلف ہیں کیونکہ صارفین کا استعمال مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر فیس بک اور انسٹاگرام پر دیر رات اور شام کے اوقات میں زیادہ فعال وقت ہیں۔ یوٹیوب صارفین بھی عام طور پر شام اور رات میں ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ایکس پر شام کے اوقات میں خبریں اور اپ ڈیٹس زیادہ شیئر اور ریٹویٹ کی جاتی ہیں جبکہ دن کے وقت اس کا رجحان نسبتاً کم ہوتا ہے

ماہرین کے مطابق رمضان میں سوشل میڈیا کے بہترین پوسٹنگ اوقات:

فیس بک:

رات 1 بجے سے 5 بجے اور شام 6 بجے سے 11 بجے تک (یہ وہ اوقات ہیں جب صارفین افطار کے بعد اور رات کے وقت زیادہ سرگرم ہوتے ہیں) جبکہ دن کے درمیانی وقت (دوپہر 12–4 بجے) فیس بک پر انگیجمنٹ کم ہو سکتا ہے کیونکہ لوگ آرام یا کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ رمضان کے دوران مذہبی یا موٹیویشنل مواد افطار کے قریب زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

انسٹاگرام:

رمضان میں انسٹاگرام استعمال کرنے کے لیے وقت کا انتخاب بھی سحری، افطار اور رات کے معمولات کے مطابق کرنا بہتر ہوتا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ یا اسٹوری کے زیادہ ویوز حاصل کرنے کے عام اوقات یہ ہیں۔  رات 2 بجے سے 4 بجے اور شام 7 بجے سے 10 بجے تک صارفین تصویری اور ویڈیو مواد دیکھتے ہیں اس لیے یہ اوقات بہتر ہیں۔ جبکہ دوپہر کے وقت پوسٹس کی انگیجمنٹ کم ہو سکتی ہے کیونکہ لوگ روزہ رکھنے اور آرام کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

یوٹیوب:

رمضان میں یوٹیوب دیکھنے کے بہترین اوقات بھی سحری، افطار، اور رات کے معمولات کے مطابق ہوتے ہیں۔ زیادہ ویوز اور انگیجمنٹ کے لیے یہ وقت سب سے موزوں رہتے ہیں اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک کا وقت اس کے لیے بہتر رہتا ہے کیونکہ رمضان میں مذہبی یا روحانی مواد (مثلاً قرآن، دعا، یا رمضان کے ٹپس) زیادہ تر افطار سے پہلے یا افطار کے فوراً بعد دیکھا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک:

سحری سے پہلے یا سحری کے دوران (صبح 4–5 بجے) اس وقت لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں اور آن لائن ہوتے ہیں۔ افطار کے بعد (شام 7–9 بجے) لوگ کھانے کے بعد آرام کر رہے ہوتے ہیں اور موبائل پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ یہ وقت ویڈیوز پوسٹ کرنے اور زیادہ ویو حاصل کرنے کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ رات دیر (رات 11 بجے – 1 بجے) مزاحیہ، چیلنج یا ٹرینڈنگ ویڈیوز اس وقت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اس لیے صارفین اس وقت آن لائن ہوتے ہیں۔

ایکس:

ایکس پر پوسٹ کرنے کے بہترین اوقات اس لیے اہم ہیں کیونکہ صارفین کا آن لائن رہنے کا معمول روزے کے دوران بدل جاتا ہےماہرین کے مطابق رمضان میں صارفین عام طور پر نماز، سحر اور افطار کے اوقات کے آس پاس زیادہ ایکٹو رہتے ہیں، جس سے ٹویٹس کو بہتر دیکھا اور انگیج کیا جاتا ہے

ماہرین کے مطابق رمضان میں مواد کی منصوبہ بندی کے ساتھ وقت کا ذہن میں رکھنا آپ کے سوشل میڈیا اثر کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے اور آپ کے پیغامات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟